طغرل بیگ، جس کا پورا نام رکن الدین ابو طالب محمد بن میکائل تھا، پہلا سلجوق سلطان مشہور ہے۔ طغرل نے ابو سلیمان داؤد چغری بیگ کے ساتھ مل کر سلجوقی سلطنت کی بنیاد رکھی تھی۔
طغرل بیگ کا سنِ پیدائش 990ء عیسوی ہے جس نے ترک قبائل کو اتحاد کی لڑی میں پرو کر ایک نئی سلطنت کی بنیاد رکھی اور کئی فتوحات کیں۔ وہ 1063ء میں آج ہی کے دن وفات پاگیا تھا۔
ابو طالب نے ایک جانب مشرق کی طرف پیش قدمی میں کام یابیاں سمیٹیں تو دوسری طرف مشرقی ایران کے محاذ پر ترکوں کی دھاک بٹھائی اوربعد میں یوریشیا کے علاقوں کو فتح کرکے سب سے عظیم مسلم سلطنت کی بنیاد رکھی۔ اسی سلطنت کی کوکھ سے بعد میں سلطنتِ عثمانیہ نے جنم لیا۔ سلجوقی سلطنت 11 ویں صدی عیسوی میں قائم ہوئی تھی اور یہ نسلاً اوغوز ترک تھے۔
طغرل بیگ جو خاندانِ سلجوقیہ کا بانی تھا، وسطی ایشیا اور یوریشیا کے علاقوں میں اسلام کا پرچم بلند کرنے میں کام یاب ہوا۔ لیکن اس کی وفات کے بعد سلطنت کم زور پڑ گئی جس کا فائدہ یورپ کی غیرمسلم ریاستوں کے اتحاد نے اٹھایا اور سلجوقیوں کا زوال شروع ہوا جس نے بالآخر انھیں مٹا دیا۔
The post یومِ وفات: طغرل بیگ نے ترک قبائل کو متحد کرکے عظیم مسلم سلطنت کی بنیاد رکھی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kUFCzM
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box