اسلام آباد: برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب افغانستان سے غیرملکی انخلا مکمل ہونے کے بعد اہم ترین دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ اب سے کچھ دیر قبل اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے، پاکستان پہنچنے پر وزارت خارجہ اوربرطانوی ہائی کمیشن کے اسٹاف نے اُن کا استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب کل طورخم بارڈر کا دورہ کریں گے، اُن کے ساتھ دیگر برطانوی حکام بھی ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق برطانیہ پاکستان کے ساتھ مل کر افغان مہاجرین کی آبادکاری اور مدد کے لیے کام کرنے کا خواہش مند ہے، وزیرخارجہ اپنے دورے میں اس مسئلے کو زیادہ اہمیت دیں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے برطانوی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈومینک ارب کل شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پت تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ کے دورے سے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مزید گہرے اور مضبوط ہوں گے۔
وزارتِ خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورت حال کے بعد بہت سے ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام کا دورۂ پاکستان متوقع ہے۔
The post برطانوی وزیرخارجہ پاکستان پہنچ گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mWteSx
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box