عارف والا: پنجاب کے شہر عارف والا میں اسلحہ کے زور پر اوباش نوجوان نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر عارف والا میں اوباش نوجوان نے اسلحہ کے زور پر لڑکی سے زیادتی کی، 15 سال کی یتیم لڑکی گھر میں اکیلی تھی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے 15 پر فون کرکے واقعے کی اطلاع دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اینٹی ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل نے ایس ایچ او تھانہ صدر کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے زیادتی کے ملزم کو 2 گھنٹے میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرواکر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: گروپ اسٹڈی کے بہانے لڑکی سے زیادتی
واضح رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی میں لڑکے نے لڑکی کو گروپ اسٹڈی کے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم کلاس فیلو ہے، گروپ اسٹڈی کے لیے گئی تو ملزم نے زیادتی کی اور بعد میں بلیک میل کرکے بھی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرالیا گیا ہے دیگر فرانزک شواہد حاصل کیے جارہے ہیں، میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
The post اوباش نوجوان کی اسلحہ کے زور پر یتیم لڑکی سے زیادتی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2V8UOQW
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box