تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 8 October 2021

گاڑی چوری اور چھیننے کی وارداتوں پر قابو پانے کی نئی حکمت عملی تیار

کار لفٹنگ

کراچی : شہر قائد میں موٹرسائیکلوں اور کار لفٹنگ کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، اے وی ایل سی کو مددگار 15سے منسلک کردیا گیا۔

کراچی میں موٹرسائیکل اور کار لفٹنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کو 15مددگار سے منسلک کردیا گیا۔ اس حوالے سے ایس ایس پی اے وی ایل سی بشیر بروہی کا کہنا ہے کہ اب گاڑی چوری اور چھیننے کی شکایت پراب فوری ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ15مددگار کی انٹری چلتے ہی ٹیمیں روانہ ہوں گی، مخصوص پوائنٹس پر چوری کی گئی گاڑی یا موٹرسائیکل کی تلاش شروع کردے جائے گی۔

ایس ایس پی بشیر بروہی نے کہا کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کردی جائے گی، کراچی سے باہر جانے والے راستوں پر مختلف اوقات میں اسنیپ چیکنگ کی جائے گی۔

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ چوری کی گئی موٹر سائیکلوں کا پیچھا بلوچستان میں بھی کیا جائے گا، اندرون سندھ منظم گینگز کارلفٹنگ اور گن پوائنٹ پر چھیننے میں ملوث ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان گینگز کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں کی جائیں گی، فوری ایکشن سے گاڑی، چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں کمی آئے گی۔

واضح رہے کہ شہر میں موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ، رواں سال موٹرسائیکلوں کی چوری کی وارداتوں میں 50 فیصد اور موٹر سائیکل چھینے کی وارداتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

The post گاڑی چوری اور چھیننے کی وارداتوں پر قابو پانے کی نئی حکمت عملی تیار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mCHrST
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو