تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 8 October 2021

ایون فیلڈ ریفرنس : عدالت نے اپیلوں سے متعلق حکم نامہ جاری کردیا

اسلام آباد : عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور صفدر اعوان کی اپیلوں سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے یہ حکم نامہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی اپیلوں کی سماعت پر جاری کیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کی جانب سے جاری کیے گئے اس حکم نامے کے متن میں لکھا ہے کہ مریم نواز کے وکیل کی جانب سے پیش دفتر کے اعتراضات کو رد کر دیا گیا۔

حکم نامہ کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کی اپیلوں پر سماعتیں 13 اکتوبر کو کی جائیں گی، مریم نواز کی جانب سے وکیل عرفان قادر عدالت میں پیش ہوئے۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ دلائل دیے گئے ہیں صرف اضافی حقائق اور بنیادیں ریکارڈ پر رکھی جائیں گی، متفرق درخواست کی بحالی اور اضافی دستاویزات کا فیصلہ عدالتی پہلو سے کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ حکم نامہ میں رجسٹرار آفس کو ہدایت کی گئی ہے کہ مریم نواز کی متفرق درخواست کو نمبر لگا دیں۔

The post ایون فیلڈ ریفرنس : عدالت نے اپیلوں سے متعلق حکم نامہ جاری کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3BFucHz
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو