تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 13 October 2021

’ایک ہے نگار‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

پاک فوج میں تعینات ہونے والی پہلی تھری اسٹار لیفٹیننٹ جنرل نگار کی زندگی پر بنائی جانے والی ٹیلی فلم ’ایک ہے نگار‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر 23 اکتوبر بروز ہفتے کو رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

‘ایک ہے نگار‘ ٹیلی فلم کی ہدایت کاری کے امور عدنان سرور نے انجام دیے جبکہ اس کی کہانی اور اسکرپٹ عمیرہ احمد نے لکھا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اداکارہ ماہرہ خان ، سہیل سمیر ، بلال اشرف اور خوشحال خان شامل ہیں۔

اس ٹیلی فلم کو 23 اکتوبر کو بروز ہفتے کو رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ٹیلی فلم میں “لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر” کا کردار ادا کیا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ’ٹیلی فلم کے ٹائٹل کے ساتھ پوسٹ شیئر کی، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی پوسٹ کو سراہا جارہا ہے۔

اداکارہ حرا مانی نے لکھا کہ ’ہمارا فخر۔‘ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کہا کہ ’ٹیلی فلم کو دیکھنے کے لیے اور انتظار نہیں کرسکتیں۔‘

لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر کے کیریئر پر ایک نظر

لیفٹٹنٹ جنرل نگار جوہر آرمی میڈیکل کالج کی گریجویٹ ہیں اور پاک فوج میں تقریباً 3 دہائیوں پر مشتمل کیریئر میں انتظامی اور مختلف امور میں سربراہی کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔

انہوں نے فیملی میڈیسن میں ایم سی پی ایس، ایڈوانسڈ میڈیکل ایڈمنسٹریشن میں ایم ایس سی اور صحت عامہ میں ماسٹرز کررکھا ہے۔

لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر نے کئی دیگر کورسز بھی کیے اور ہسپتالوں میں ہنگامی بنیادوں پر تیاریوں سے متعلق امور کی نیشنل انسٹرکٹر بھی ہیں۔

انہیں پاک آرمی میں لیفٹننٹ جنرل کے رینک تک پہنچنے والی پاکستان کی پہلی خاتون ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے۔

آرمی میڈیکل کور کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے پر انہیں وزیراعظم پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز ملیٹری اور فاطمہ جناح گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا۔

انہیں پاک فوج میں کئی عہدوں پر پاکستان کی پہلی خاتون کے طور پر کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جن میں پاک آرمی میں آزادی کے بعد یونٹ، ہسپتال کی کمانڈنگ بھی شامل ہے۔

لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر نے بریگیڈیئر کی حیثیت سے سی ایم ایچ جہلم کی کمان سنبھالی تھی اور اب مسلح افواج کے سب سے بڑے ہسپتال ایمریٹس ملٹری ہسپتال راولپنڈی کی کمانڈنگ کر رہی ہیں۔

The post ’ایک ہے نگار‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3aB4J68
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو