روم: امریکی صدر جو بائیڈن نے ایران پر ڈورن حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی مفادات کو نقصان پہنچانے پر ایران کے خلاف کارروائی کریں گے۔
تفصلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی مفادات کو نقصان پہنچانے پر ایران کے خلاف کارروائی کریں گے، ایران کو اقدامات کا جواب دینا ہو گا۔
جو بائیڈن نے خبردار کیا کہ ضرورت پڑی تو امریکا ایران پر ڈرون حملے بھی کرسکتا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر نے اپنے ترکی ہم منصب رجب طیب اردوان سے ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں کی اطالوی شہر روم میں جی ٹوئنٹی کی سائیڈ لائن پر ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں امریکی صدر نے ترکی میں انسانی حقوق کی پاسداری سے متعلق بات کی اور ترکی کے پاس روسی میزائل سسٹم ہونے پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے جو بائیڈن سے ایف سولہ طیاروں کی فراہمی کے بارے میں بات کی۔
یاد رہے امریکا نے عراق میں امریکی بیس پر ڈرون حملے کا الزام ایران پرعائد کیا تھا تاہم اس حملے میں کسی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔
The post امریکی صدر جو بائیڈن کی ایران پر ڈورن حملوں کی دھمکی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Cuj7t4
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box