تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 12 October 2021

بھارت، لڑکے نے گھر سے نہ بھاگنے پر اپنی دوست کو قتل کردیا

لکھنؤ: بھارت میں ایک شہری نے شادی اور گھر سے بھاگنے سے انکار پر اپنی دوست کو قتل کیا اور تھانے جا کر خود ہی گرفتاری دے دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے رہائشی ابھیشیک یادو نامی نوجوان 19 سالہ لڑکی کے پیار میں مبتلا تھا، جس نے شادی کی پیش کش بھی کی۔

رپورٹ کے مطابق ابھیشیک اور لڑکی دونوں چار سال سے ایک دوسرے کے رابطے میں تھے اور شادی کے خواہش مند بھی تھے مگر گھر والوں کی رضامندی نہ ہونے کی وجہ سے شادی نہیں کرپارہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی کے گزشتہ دنوں یکے بعد دیگر رشتے آئے تو ابھیشیک نے اُسے گھر سے بھاگ کر شادی کرنے کا مشورہ دیا، جس پر لڑکی نے انکار کیا تو اُس نے مشتقل ہوکر حملہ کیا اور اُسے چھری کے وار سے قتل کردیا۔

لڑکی کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے خود ہی تھانے پہنچ کر سارے واقعے سے آگاہ کیا اور گرفتاری دی۔ پولیس نے مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا جبکہ ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔

پولیس نے مقتولہ کے اہل خانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ابھیشیک کو عدالت میں پیش کیا، جہاں جج نے اُسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

The post بھارت، لڑکے نے گھر سے نہ بھاگنے پر اپنی دوست کو قتل کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3DzHMfT
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو