کراچی: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی ائرپورٹ پر سیکورٹی فورس نے پر بڑی کاروائی کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر مسافر کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق امارات ائیر لائن کی پرواز ذریعے دبئی جانے والے مسافر نے جوتوں میں 1560 گرام ہیروئن چھپائی ہوئی تھی۔
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے مسافر کو گرفتار کیا، جس کی شناخت سجاد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔
اے ایس ایف کے عملے نے بتایا کہ مسافر جوتوں میں بہت مہارت کے ساتھ منشیات لے جانے کی کوشش کررہا تھا مگر عملے نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُسے روکا اور جوتوں کو مشکوک قرار دیا۔
مسافر کو روکے جانے پر جب اُس کے جوتے تلاش کیے گئے تو اُن میں 1560 گرام ہیروئن موجود تھی، جس کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے۔ بعد ازاں کسٹمز نے ملزم کو برآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید کارروائی کے لئے تحویل میں لے لیا۔
The post کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3paXxGr
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box