اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے 5بے گناہ کشمیریوں کو ماورائے عدالت شہید کرنا قابل مذمت ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہندتوا کے زیراثر بی جے پی حکومت آر ایس ایس سے مل کر بھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیر میں کشمیری آبادی کو اجتماعی سزا دینے اور جبر واستبداد کی ظالمانہ مہم چلا رہے ہیں۔اس ظلم و بربریت کے ساتھ کشمیریوں اور پاکستان کے خلاف بھارت کا جھوٹا پراپیگنڈہ بھی مسلسل جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں پاکستانی شہری کی مبینہ گرفتاری سے نتھی کردہ الزامات بھارت کے ان مشہور زمانہ روایتی ہتھکنڈوں کا حصہ ہیں جن کا مقصدایک طرف دنیا کی توجہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور غیر قانونی اقدامات سے ہٹانااور دوسری جانب بھارت کے اندر مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف کئے جانے والے مُسلمہ اور دستاویزی شواہد سے سامنے آنے والے جرائم کو چھپانا ہے۔
The post بھارتی حکومت کشمیریوں کواجتماعی سزا دے رہی ہے،پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2235189/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box