اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مزلم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بحرین جانے والی گلف ائیرلائن کی پرواز نمبر GF 771 کی بریفنگ جاری تھی کہ اے این ایف کے عملے نے خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے علی متخان نامی مسافر کے سامان کو مشکوک جان کر تلاشی لی۔
اے این ایف حکام نے علی متخان کے بیگ کی تہوں میں مہارت سے چھپائی گئی 4 کلو 2سو گرام ہیروئن برآمد کرلی، مسافر کو گرفتار کرکے تھانہ اے این ایف منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ برآمد ہونے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت کروڑوں روپے ہے، ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے مزید انکشافات کی توقع ہے۔
The post اسلام آباد ایئرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2234935/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box