وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی سےمتعلق ایک دودن معاملہ حل ہو جائے گا ایک رول بن گیاہےکہ کم ازکم3افرادکےنام بھیجےجائیں گے وزارت دفاع کی جانب سےجوسمری بھیجی جائے گی اس میں 3 نام ہوں گے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام پارو پلے میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کیلئے قانون میں منظوری وزیراعظم دیتےہیں ڈی جی آئی ایس آئی کیلئےقانون میں منظوری حکومت منسوب نہیں ہے جہاں وزیراعظم کی منظوری چاہیےوہاں وزیراعظم کا اختیار ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی کادنیامیں بہترین مقام ہے آئی ایس آئی انٹیلی جنس ورلڈمیں ٹاپ پرہےدنیاتعریف کرتی ہے وزارت دفاع سےسمری سےمتعلق معلوم کرکےآگاہ کردوں گا ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کیلئے قانونی طریقہ استعمال کیاجائے گا اور تعیناتی سےمتعلق ایک دو دن معاملہ حل ہو جائے گا۔
فوادچوہدری نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات بہترین ہیں کسی قسم کاکوئی اختلاف نہیں ہے جو ایشوز آرہےہیں وہ ایک دو دن میں حل ہوجائیں گے وزیراعظم اورآرمی چیف کی تفصیلی ملاقات ہوئی،کئی ایشوز پر گفتگو ہوئی، وزیراعظم کےآرمی چیف سےاچھےاورخوشگوارتعلقات ہیں بات چیت فرینک ہوتی ہے وزیراعظم نےکہاہم نے ہمیشہ ایک دوسرے سےکھل کربات کی ہے ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پربھی بات چیت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ میرےآفس کی نوعیت ایسی ہےکہ ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں اسٹریٹیجک کمیونی کیشن کےمعاملات ہیں اس لیے ملاقاتیں ہوتی ہیں، خارجہ صورتحال بھی ہےاسی لیےشاہ محمودقریشی بھی ساتھ تھے موجودہ حالات تقاضا کرتے ہیں کہ ہم ایک پیج پر رہیں، پاکستان کےلیےمشکلات بڑی ہیں ہماراایک پیج پر رہنا ناگزیر ہےکابینہ میں گفتگو پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ لاگوہےاس لیےبات نہیں کرسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف میں کوئی ناراضی ہو، پتہ نہیں عامرڈوگر صاحب نےکہاں سے باتیں بنالی ہیں۔
The post ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کیلیے کیا رول بنا؟ فوادچوہدری نے اہم بات بتا دی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3axvrMY
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box