کرونا وبا نے جہاں پوری دنیا کی معیشت کو متاثر کیا وہیں سیاحت پر منحصر ملک تھائی لینڈ کی سیاحت بھی متاثر بہت زیادہ ہوئی جس کی وجہ سیاحوں کی تعداد میں 80 فیصد کمی کو بتایا گیا ہے۔
وبائی صورتحال کے باعث بیشتر ممالک نے اپنی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدیں بند کردی تھیں جس کے باعث سیاحت پر منحصر ممالک کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس میں اٹلی اور تھائی لینڈ سرفہرست ہیں۔
کرونا وائرس کی 18 ماہ تھائی لینڈ میں تباہ کاریاں جاری تھیں تاہم اب تھائی حکومت نے 60 سے زائد ممالک کے لیے اپنی سرحدیں کھول دی ہیں جسکے ایک مرتبہ سیاحت کو بحال کیا جاسکے گا۔
رپورٹ کے مطابق وبائی صورتحال سے قبل تھائی لینڈ سالانہ 40 لاکھ سیاح جاتے تھے جن کی تعداد میں وبا کے بعد 80 فیصد تک کمی آئی ہے۔
تھائی حکام کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی تعداد اگلے سال 1.5 کروڑ تک بڑھنے کی توقع ہے، جس سے ملک کی آمدنی میں 30 ارب ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہو گا۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ، چین، جاپان، امریکا اور یورپ کے کئی حصوں سمیت ایسے 60 سے زائد ممالک کو شامل کیا گیا ہے جہاں وبا کا خطرہ کم ہوگیا ہے۔
The post ایک اور ملک نے اپنی سرحدیں کھول دیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31bHqhA
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box