تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 11 November 2021

ایشیا کا مہنگا ترین فلیٹ، قیمت 14 ارب 27 کروڑ روپے سے بھی زائد

ہانگ کانگ میں تعمیر ہونے والے فلیٹ کو فروخت کردیا گیا، یہ ایشیا میں فروخت ہونے والا سب سے مہنگا اپارٹمنٹ ہے۔

لومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ میں واقع بندرگاہ اور آسمان کی بلندیوں سے باتیں کرتے ایشیا کے مہنگے ترین اپارٹمنٹ  کی قیمت 8 کروڑ بائیس لاکھ امریکی ڈالرز مقرر کی گئی تھی۔ جو پاکستانی کرنسی کے اعتبار سے 14 ارب 27 کروڑ 82 لاکھ 5 ہزار 760 روپے کے قریب بنتی ہے۔

ابھی تک اس اپارٹمنٹ کے خریدار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہاں مگر اتنا بتایا گیا ہے کہ اسی شخص نے 535 کروڑ روپے کا گھر بھی اسی علاقے میں خریدا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس فلیٹ کا رقبہ 442 اسکوائر میٹر ہے، اسے فٹ کے حساب سے فروخت ہونے والا ایشیا کا مہنگا ترین فلیٹ بھی قرار دیا جارہا ہے۔

اس اپارٹمنٹ میں پارکنگ کے لیے تین علاقے مختص ہیں جبکہ سوئمنگ پول ، جدید لفٹ سمیت دیگر سہولیات بھی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فروری میں ہانگ کانگ میں ہی ایک ارب ڈالرز کا اپارٹمنٹ فروخت ہوا تھا، جو ایشیا کا مہنگا ترین اپارٹمنٹ تھا۔ یہ فلیٹ ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی معروف کاروباری شخصیت وکٹر لی نے خریدا تھا۔

The post ایشیا کا مہنگا ترین فلیٹ، قیمت 14 ارب 27 کروڑ روپے سے بھی زائد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3C1AbFO
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو