تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 2 November 2021

امریکا میں 5 سے 11سال تک کے بچوں کوکورونا ویکسین لگانے کی تجویز منظور

واشنگٹن: امریکا میں پانچ سے گیارہ سال تک کے بچوں کوکورونا ویکسین لگانے کی تجویز منظور کرلی گئی ، بچوں کو فائزرویکسین آئندہ ہفتے سے لگائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں صحتِ عامہ کے نگران ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) نے 5 سے 11سال تک کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی تجویز منظور کرلی۔

اس حوالے سے صدارتی مشیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 28ملین امریکی بچوں کیلئےویکسین کا آرڈرجاری کردیا ہے ، بچوں کو فائزرویکسین آئندہ ہفتے سے لگائی جائے گی۔

سی ڈی سی کے ڈائریکٹر روشیل ولنسکی نے بیان میں کہا ہے کہ “ہم جانتے ہیں کہ لاکھوں والدین اپنے بچوں کو ویکسین کروانے کے لیے بے چین ہیں اور اس فیصلے کے ساتھ ہے۔

روشیل ولنسکی کا کہنا تھا کہ کہ کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کے ذریعے چلنے والی حالیہ لہر کے دوران اسپتالوں میں بچوں کے داخل ہونے میں اضافہ ہوا ہے ، کورونا کا خطرہہمارے بچوں کے لیے بہت زیادہ اور بہت زیادہ تباہ کن ہے اور بہت سی دوسری بیماریوں سے کہیں زیادہ ہے۔

The post امریکا میں 5 سے 11سال تک کے بچوں کوکورونا ویکسین لگانے کی تجویز منظور appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Y8Wr2y
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو