کراچی: قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) نے پہلا اسٹروک انٹروینشن پروسیجر سرانجام دے کر کارڈیک ہیلتھ کیئر میں نئی تاریخ رقم کردی۔
قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) نے فالج کا بالکل مفت علاج شروع کر دیا ہے، انٹروینشنل ریڈیالوجسٹ پروفیسر عرفان لطفی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 48 سالہ خاتون کا کامیاب پروسیجر سرانجام دیا۔
ڈاکٹر عرفان لطفی کہتے ہیں پروسیجر بغیر کسی پیچیدگی کے کامیابی کے ساتھ سرانجام دیا گیا ہے، مریضہ صوفیہ کو آدھے گھنٹے کی دائیں طرف کی کمزوری اور چہرے کی بے ترتیبی کے ساتھ این آئی سی وی ڈی ایمرجنسی کے شعبے میں لایا گیا تھا اور ہم نے فوری طور پر مریضہ کا سی ٹی اسکین اور سی ٹی انجیوگرام کیا اور بعد میں مریضہ کو کتیھ لیب میں منتقل کیا گیا، پروسیجر کے دوران مریضہ کے دماغ میں اسٹنٹ ڈال کر خون کا لوتھڑا نکالا گیا۔
ڈاکٹر لطفی نے مزید بتایا کہ پروسیجر کے بعد مریضہ طبّی لحاظ سے بہتر ہے اور وہ پوری طاقت کے ساتھ متحرک ہوگئی ہے، فالج کے اٹیک کے دورانیے کے دوران پہلے چھ گھنٹے انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، اسی دورانیے میں خون کی جمی ہوئی گٹھلی کو انٹروینشن پروسیجر کی مدد سے باہر نکالا جا سکتا ہے اور مریض کافی پیچیدگیوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔
ڈاکٹر عرفان لطفی نے بتایا کہ یہ تشویشناک ہے کہ پاکستان میں اموات کی دوسری بڑی وجہ فالج اور مناسب آگاہی کا فقدان ہے لیکن اللہ تعالیٰ فضل و کرم سے اب این آئی سی وی ڈی کراچی میں اس بالکل مفت انٹروینشنل اسٹروک ٹریٹمنٹ سے ہزاروں مریض مستفید ہوسکیں گے۔
The post NICVD میں تاریخ رقم، پہلا اسٹروک انٹروینشن پروسیجر سرانجام دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2242960/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box