کویت نے ویزوں کے اجرا سے متعلق نئے شرائط لاگو کر دی ہیں۔
کویتی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے معمولات زندگی معمول پر آنے کے بعد تمام طرز کے ویزوں کے اجزا کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ساتھ ہی ویزوں کے اجرا سے متعلق نئی شرائط بھی نافذ کی ہیں۔
داخلے کے ویزے صرف انہیں افراد کو جاری کیے جائیں گے جنہوں نے کویت کی منظور شدہ ویکسین لگوائی ہوں جو کہ دوخوراکیں فائزر، دوخوراکیں آسٹرازینیکا، دوخوراکیں موڈرنا اور ایک ڈوز جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔
منظور شدہ ویکسین لینے والوں کو مصدقہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کروانا ہو گا اور سرٹیفکیٹ میں کیوآر کوڈ ہونا ضروری ہے۔
پہلا خاندان میں شامل ہونا
شرائط کے مطابق خاندان میں شامل ہونے کے لیے انٹری ویزہ یا سیاحتی ویزہ درکار ہو گا جس کا سب سے اہم جز تنخواہ کی شرط ہے۔ کویتی خواتین کے بچوں کے لیے بھی ریاست میں یا خاندان میں شامل ہونے کے لیے انٹری ویزہ جاری کرنے کی اجازت ہے۔
دوسرا تجارتی ویزہ
محکمہ کے ڈائریکٹر کی صوابدید پر تمام سرگرمیوں کے لیے کمرشل وزٹ جاری کرنے کی اجازت ہے۔
تیسرا: حکومتی دورے
وزارتوں اور سرکاری اداروں کے سرکاری دوروں کے لیے ویزہ جاری کرنے کی اجازت ہے۔
الیکٹرانک ویزہ
بیرون ملک کویتی سفارتخانے، منظور شدہ فہرست کے مطابق 53 ممالک کے شہری، کوآپریشنل کونسل (جی سی سی) عرب ممالک کے رہائشی جو مخصوص پیشے رکھتے ہیں۔
The post کویتی ویزوں سے متعلق نئی شرائط عائد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZJmayV
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box