پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی خوبصورت مسکراہٹ والی تصویر کے ساتھ ذو معنی پیغام شیئر کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہانیہ عامر اُس وقت سے زیر بحث ہیں، جب سے اُن کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہلہ گلا کررہیں تھیں۔
ویڈیو میں ہانیہ عامر کو اپنی دوستوں کے ساتھ کنسرٹ میں محظوظ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
کنسرٹ کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد ایک بار پھر مداحوں نے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی دوستی سے متعلق گفتگو شروع کردی مگر اس بار کوئی قربت کی بات نہیں کررہا بلکہ سب اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔
یہاں یہ بات واضح کرنا ضروری ہے کہ ایک وقت میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی دوستی کے چرچے تھے اور انہیں ایک دوسرے کا زبردست ساتھی مانا جاتا تھا مگر چند وجوہات کی بنا کر دونوں کے تعلقات ختم ہوگئے۔
مزید پڑھیں: ہانیہ عامر، عاصم اظہر کے کنسرٹ میں پہنچ گئیں، ویڈیو وائرل
اب ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ذو معنی پیغام شیئر کیا۔
انہوں نے بغیرکسی کو مخاطب کیے ’مونگ پھلی میں دانا نہیں، بھروسے کا زمانہ نہیں‘ پیغام لکھا۔
View this post on Instagram
اس پیغام کو اُن کے مداح سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ جن کو سمجھ آگیا وہ اسے سرہا رہے ہیں۔ چند صارفین کا ماننا ہے کہ اداکارہ نے اُن ناقدین کے لیے یہ پیغام جاری کیا جو ہانیہ کو ’دھوکے باز‘ قرار دے رہے تھے۔
The post عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت کے بعد ہانیہ عامر کا بھروسے سے متعلق ذو معنی پیغام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3llUisK
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box