پیپلزپارٹی کے پشاور جلسے کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا، ریجنل الیکشن کمشنر نے بلاول بھٹو سمیت اراکین اسمبلی کو نوٹسز جاری کردیے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے گزشتہ روز ہونے والے پشاور جلسے میں بلدیاتی الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اراکین اسمبلی کو نوٹسز جاری کردیے۔
اراکین اسمبلی کو پابندی کے باوجود جلسہ کرنے پر ریجنل الیکشن کمشنر نے نوٹس جاری کیے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، مراد علی شاہ، سمیت دیگر اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی رہنما قادر مندوخیل، خورشید شاہ، سعید غنی، نثار احمد، نگہت یاسمین کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
نوٹس کے متن کے مطابق اراکین اسمبلی، پبلک آفس ہولڈرز کو الیکشن مہم میں حصہ لینے سے منع کیا گیا تھا۔
الیکشن کیشن کا نوٹس میں کہنا ہے کہ جلسے سے خطاب کرکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی، الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو، وزیراعلیٰ سندھ، اراکین اسمبلی کو طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے تین دسمبر ساڑھے 11 بجے ریجنل الیکشن کمشنر دفتر طلب کیا، پیش نہ ہونے پر معاملہ الیکشن کمیشن پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔
The post پشاور جلسے پر بلاول اور اراکان اسمبلی کو نوٹس جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3IaHhvR
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box