تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 11 November 2021

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل ہارنے پر وزیراعظم کا قومی ٹیم کے نام پیغام

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہارنے پر قومی ٹیم اور کپتان بابر اعظم کے نام پیغام دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کو حوصلہ دلاتے ہوئے کہا کہ میں بخوبی جانتا ہوں کہ بابر اعظم اور باقی کھلاڑی اس وقت کیسا محسوس کر رہے ہیں، مجھے بھی کرکٹ کے میدان میں ایسی ہی مایوسیوں کا سامنا کرنا پڑتا رہا۔

عمران خان نے کہا کہ آپ لوگوں نے جس معیار کی کرکٹ کھیلی اس پر آپ سب کو فخر ہونا چاہیے، میچز جیت کر بھی آپ نے عاجزی کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں آسٹریلیا ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد پیش کی۔

The post ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل ہارنے پر وزیراعظم کا قومی ٹیم کے نام پیغام appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2246166/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو