دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیاکی ٹیمیں آج دوسرے سیمی فائنل میں مد مقابل آئیں گی، گرین شرٹس تاریخ بدلنے کے لئے پر عزم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بڑے ایونٹ کے بڑے مقابلے میں آج ناقابل شکست پاکستان اور آسٹریلیا مد مقابل ہوں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان حالیہ ورلڈکپ میں اپنے دو میچز اسی گراؤنڈ میں کھیل چکا ہے، پاکستان ٹیم متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر مسلسل 16 میچز میں ناقابل شکست ہے۔
گرین شرٹس کو 2016ء سے اب تک اس میدان پر کسی ٹی 20 میں شکست نہیں ہوئی تاہم اس بار میچ آئی سی سی ورلڈ کپ کا ناک آؤٹ معرکہ ہے اور آئی سی سی ایونٹ کے ناک آؤٹ مقابلوں میں پاکستان کا کینگروز کے خلاف ریکارڈ کوئی حوصلہ افزا نہیں۔
Pakistan team group photo at the historic Sharjah Cricket Stadium.
How would you describe this #T20WorldCup squad in one word?#WeHaveWeWill | #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/9eQsv0fPd7
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 10, 2021
دونوں ٹیمیں اس سے قبل چار مرتبہ کسی بھی فارمیٹ میں آئی سی سی ایونٹس کے ناک آؤٹ مقابلوں میں مدمقابل آئیں۔1987ء کا ورلڈ کپ سیمی فائنل، 1999ء کا ورلڈ کپ فائنل، 2010ء کا ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل اور 2015ء ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل کے میچز میں آسٹریلیا ہی کامیاب ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان واحد ناقابل شکست ٹیم ہے اور بابر الیون نے گروپ میں تمام 5 میچز کے دوران ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تمام گروپ میچز میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔
گزشتہ روز پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
The post دوسرا سیمی فائنل، شاہین آج کینگروز پر جھپٹنے کو تیار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31GDUMs
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box