پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومل خالد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومل خالد نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے گہرے سبز رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے، مومل نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔
مومل خالد مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں جانے کیوں، رنگ لاگا، گڑیا رانی اور تم یاد آئے نمایاں ہیں۔
یاد رہے کہ 2015 میں اداکارہ مومل خالد کار حادثے میں زخمی ہوگئی تھیں جبکہ ان کے منگیتر شاہ زیب انتقال کرگئے تھے۔
اداکارہ اپنے منگیتر کے ہمراہ سفر کررہی تھیں کہ ان کی گاڑی دوسری گاڑی سے جاٹکرائی تھی، حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ گاڑی چلانے والے ان کے منگیتر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔
مومل کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تھا، حادثے میں ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی۔
The post اداکارہ مومل خالد کی تصاویر کے چرچے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3EIVDBb
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box