تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 3 November 2021

سابق ملکہ حسن کی موت سے قبل کی گئی پوسٹ‌ سامنے آگئی

نئی دہلی : ‘جانے کا وقت ہے’ سابقہ ملکہ حسن اینسی کبیر کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت سے قبل کی گئی انسٹاگرام پوسٹ وائرل ہوگئی۔

ایک روز قبل کوچی کے علاقے ویٹیلا کے قریب ہونے حادثے میں دونوں اداکارائیں شدید زخمی ہوئیں اور موقع پر ہی دم توڑ گئیں تھیں، اسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹرز نے موت کی وجہ زیادہ خون بہہ جانے کو قرار دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 25 سالہ انجانا شاجان اور اینسی کبیر ایک ساتھ گاڑی میں تیز رفتاری سے جارہی تھیں کہ اسی دوران موٹرسائیکل سوار اُن کی کار کے سامنے آگیا، جسے دیکھ کر وہ گھبرائیں اور گاڑی کا اسٹریئنگ موڑ دیا، جس کے بعد گاڑی کھائی میں گری اور درخت سے جاٹکرائی۔

جان لیوا حادثے سے قبل اینسی کبیر کی ایک انسٹاگرام ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ سرسبز وادی کی سیر کرتی نظر آرہی ہیں، ویڈیو کے ساتھ انہوں نے کیپشن لکھا کہ ‘یہ جانے کا وقت ہے’ اور کچھ دیر بعد ٹریفک حادثے میں ان کی موت ہوگئی۔

مداحوں کی جانب سے پوسٹ پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ ‘شاید اینسی کبیر جانتی تھی کہ اب وہ مرنے والی ہے، اسی لیے انہوں نے ایسا کیپشن تحریر کیا۔

یاد رہے کہ 25 سالہ اینسی کبیر 2021 میں ہونے والے مس ساؤتھ انڈیا اور 2019 میں ہونے والے مس کیرالہ کے مقابلے کی فاتح اور ان کی دوست 26 سالہ انجانا شاجان رنر اپ تھیں جبکہ وہ دونوں اچھی دوست بھی تھیں۔

The post سابق ملکہ حسن کی موت سے قبل کی گئی پوسٹ‌ سامنے آگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3GNC10F
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو