![](https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2021/11/shoaib-akhtar-1.jpg)
ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں قومی ٹیم کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر چھوٹا بچہ جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آبدیدہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ٹیم کی شکست پر صالح نامی چھوٹا بچہ جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آبدیدہ ہوگیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کو قریبی عزیز سمجھا جارہے ہیں کہ جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہے لیکن پھر بھی بچے کی آنکھو سے آنسو جاری ہیں۔
ویڈیو میں بچے کو اس کے قریبی عزیزوں کی جانب سے گلے سے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
This is what happens when your team plays well. Fans get engaged. Thats why this World Cup was so important for us. pic.twitter.com/u9nfRYS8Ye
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 11, 2021
سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب آپ کی ٹیم اچھا کھیلتی ہے تو ایسا ہوتا ہے مداحوں کو امیدیں بڑھ جاتی ہیں، اسی لیے یہ ورلڈ کپ ہمارے لیے بہت اہم تھا۔‘
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 177 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، میتھیو ویڈ کو 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
The post قومی ٹیم کی شکست پر چھوٹا بچہ آبدیدہ ہوگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3C7EQWI
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box