لودھراں: پنجاب کے ضلع لودھراں میں مدرسے کے استاد کے تشدد سے چار سالہ طالب علم کی آنکھ ضائع ہوگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع لودھراں میں مدرسے کے قاری نے چار سالہ طالب علم کو سبق یاد نہ کرنے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے بچے کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی۔
کم عمر طالب علم پر تشدد اور آنکھ ضائع ہونے کے بعد قاری مدرسے سے فرار ہوگیا۔
ضلعی پولیس آفیسر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ کہروڑ میں استاد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی، مدرسے کی طالبہ سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
یہ بھی پڑھیں: گھر میں مدرسے جانے والی کمسن بچی سے مبینہ زیادتی
اسے بھی پڑھیں: پشاور میں مدرسے کا طالبعلم مبینہ تشدد سے جاں بحق
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کے مدرسے میں بچے کو الٹا لٹکا کر تشدد، ویڈیو وائرل، معلم گرفتار
والدین کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ رند جادہ میں قائم مدرسے میں اُن کا چار سالہ بیٹا پڑھتا ہے، جسے سبق یاد نہ کرنے پر استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
متن میں لکھا گیا ہے کہ استادکے تشدد کے دوران ڈنڈا بچے کی آنکھ پر لگا، جس کی وجہ سے اُس کی آنکھ ضائع ہوگئی۔پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردیں۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مدرسے کے قاری اور ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی ہے۔
The post سبق یاد نہ ہونے پر مدرسے کے استاد کا چار سالہ بچے پر تشدد، آنکھ ضائع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3nQppgr
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box