کراچی: سندھ پولیس نے کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے کچی آبادی مصباح الاسلام کے قتل میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ویسٹ پولیس نے کارروائی کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے قتل میں ملوث خاتون کو گرفتار کیا، جس نے شوہر کے ساتھ مل کر مصباح الاسلام کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق خاتون کی شناخت عروسہ تسلیم زوجہ عمیر نہاد احمد خان کے نام سے ہوئی، ملزمہ کا شوہر ماضی میں اسلحہ سمیت گرفتار ہوکر جیل کاٹ چکا ہے۔
پولیس نے ملزمہ کو مزید قانونی کاروائی کیلئےتفتیشی حکام کےحوالےکر دیا۔ ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ کیس کے ایک ملزم کو رینجرز پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے۔
دوسری جانب ویسٹ پولیس نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے پیرآباد میں خاتون کے قتل میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کیا، جنہوں نے اکتیس اکتوبر کو ایک خاتون کو قتل کر کے چند گھنٹے بعد دفنا دیا تھا۔
ملزمان نے واقعےکو خودکشی کا رنگ دیا اور پولیس کو اس حوالے سے مطلع نہیں کیا تھا، ایس ایچ او کے مطابق گرفتارملزمان میں مقتولہ کا شوہر، بھائی، دیور اور جیٹھ شامل ہیں، مقتولہ 2بچوں کی ماں تھی، ضابطےکی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
پولیس حکام نے 24سالہ مقتولہ کی قبرکشائی کیلئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ دیاگیا۔
علاوہ ازیں سندھ رینجرز نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کر کے ڈکیت گروہ کے سرغنے کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت فیصل عرف جملو، حیات اور فرحان کالا کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان اورنگی، منگھوپیرکےعلاقوں میں وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان کاگروہ 10سےزائد افرادپرمشتمل ہے۔ رینجرز کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا، گرفتار ملزمان کو قانونی کارروئی کیلئے پولیس کےحوالےکردیا گیا۔
The post کے ایم سی ڈپٹی ڈائریکٹر کے قتل میں ملوث خاتون گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3EyQdZi
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box