تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 11 November 2021

اپنے لوگوں کی قدر کریں، مومن ثاقب کا پیغام

دبئی: سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے مومن ثاقب نے قومی ٹیم کی شکست پر مداحوں کے لئے بڑا پیغام جاری کردیا ہے۔

مومن ثاقب نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی ہار پر مجھ سمیت تمام شائقین کرکٹ دل برداشتہ ہے، مگر کسی کو یہ حق نہیں کہ آپ حسن علی سمیت کسی بھی کھلاڑی یا اس کی فیملی کے بارے میں کمنٹس کریں اور انہیں بُرا بھلا کہیں۔

مومن ثاقب کا کہنا تھا کہ اس طرح کی حرکات اخلاقیات کے دائرے سے باہر ہوتی ہیں، ٹیم کی شکست پر تنقید کرنا آپ کا حق ہے، میں نے بھی تنقید کی مگر ایک دائرے کار میں رہتے ہوئے کریں کسی کو سوشل میڈیا پر گالیاں دینا، سراسر غلط ہے۔

اپنی ویڈیو میں مومن ثاقب نے شائقین کرکٹ سے درخواست کی کہ ایک مخصوص سوچ سے باہر آئیں اور اپنے لوگوں کی قدر کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Momin Saqib (@mominsaqib)

ادھر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے ہاتھوں میتھیو ویڈ کا کیچ چھوٹنے کے بعد سوشل میڈیا پر فاسٹ بولر پر تنقید کی گئی تو کئی مداح ان کی حق میں سامنے آگئے۔

کرکٹ شائقین نے حسن علی کو سپورٹ کرتے ہوئے کیچ چھوڑنا گیم کا حصہ قرار دیا اور ان کے حق میں ٹویٹ کیے، ٹویٹر صارفین نے حسن علی کی ماضی میں ان کی پاکستان کے لیے فتوحات کی تصاویر شیئر کیں۔

The post اپنے لوگوں کی قدر کریں، مومن ثاقب کا پیغام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31VWfp1
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو