ممبئی : بھارت کے مزاحیہ اداکار نے ہندو انتہا پسند رہنما کی دھمکیوں کے بعد بڑا فیصلہ کرلیا، جس کا سُن کر مداح بھی افسردہ ہوگئے۔
انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے نوجوان مزاحیہ اداکار منور فاروقی کا ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور میں پروگرام شیڈول تھا۔
اس پروگرام کے بعد ہندوتوا گروپس نے منتظمین اور اداکار کو پروگرام کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور انہیں چلینج دیا کہ وہ پروگرام کر کے دکھائیں۔
ہندوتوا گروپ کے رہنما نے اپنے ویڈیو پیغام میں اعلان کیا کہ وہ اور اُن کا گروپ کسی صورت بھی اس پروگرام کا انعقاد نہیں ہونے دیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق منور فاروقی کو 14 نومبر کے روز ایک پروگرام میں پرفارم کرنا تھا، انہیں ہندو مذہبی تنظیم کے رہنما بجرنگ دال نے دھمکی آمیز لیٹر بھیجا اور پروگرام میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کی۔
I did not allow even a single program of this Anti-Hindu Munawar Faruqui To happen in Gujarat
Now Mumbai Also Says #GoBackMunawar https://t.co/wYByLmatTf
— Yogi Devnath (@YogiDevnath2) October 21, 2021
شدت پسند رہنما نے یہ لیٹر پولیس کو بھی ارسال کیا اور کہا کہ اگر وہ اس شو کے انعقاد کو نہیں روکے گی تو ہمارے کارکنان اسے روکنا جانتے ہیں۔پولیس نے اس لیٹر اور ہندو شدت پسند رہنما کی دھمکیوں کے بعد منتظم اور اداکار کو شو ملتوی کرنے کا مشورہ دیا۔
علاوہ ازیں یوگی دیوانت نے بھی منور فاروقی کا پروگرام روکنے کے لیے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا اور کہا کہ ’ممبئی بھی منور کو واپس جانے کا بول رہا ہے‘۔
The post بھارت کے نوجوان مسلم اداکار کو ہندو انتہا پسندوں کی سنگین دھمکیاں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3oengLS
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box