نیویارک: امریکا میں ماسک نہ پہننے والی لڑکی نے ٹوکنے پر خاتون کو سربازار تشدد بنایا۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک کے علاقے بروک لین میں لڑکی نےماسک کا کہنے پر خاتون کے منہ پر زور سے مُکا مارا، جس سے وہ زخمی ہوئیں۔
خاتون کے مطابق تشدد کی وجہ سے اُن کی ناک میں فریکچر ہوگیا تھا، ڈاکٹرز نے اب تک دو آپریشن کیے جس کے بعد حالت پہلے سے بہت بہتر ہے۔
پولیس حکام نے نوجوان لڑکی نے گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کی اور عوام سے شناخت میں مدد مانگی ہے۔
نیویارک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بروک لین میں یہ واقعہ اکتوبر میں پیش آیا، تشدد کرنے والے نوجوان کی عمر 16 سے اٹھارہ سال کی عمر کے درمیان ہے۔
متاثرہ خاتون کی نشاندہی پر پولیس نے ویڈیو میں نظر آنے والے دو خواتین کو تشدد کے الزام میں گرفتار کیا جو تاحال حوالات میں ہیں۔
The post ماسک نہ پہننے والی لڑکی نے خاتون کی ناک توڑ دی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3D25XmL
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box