ماسکو : مزاحیہ ویڈیو بنانے کےلیے ٹیکسی چرانے کی اداکاری سوشل میڈیا اسٹارز کو مہنگی پڑگئی، عدالت نے تین روسی سوشل میڈیا اسٹارز کو جیل بھیج دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں تین سوشل میڈیا اسٹار نے پرینک (مزاحیہ) ویڈیو بنانے کےلیے ایک ٹیکسی بک کی اور پھر ڈرائیور کو زبردستی نیچے اتارا۔
ڈرائیو کے نیچے اترتے ہی ایک سوشل میڈیا اسٹار نے اسٹئرینگ سنبھالا اور گاڑی دوڑا دی لیکن چند ہی منٹوں بعد واپس آکر ڈرائیور کو اس کی ٹیکسی لوٹا دی لیکن تب تک ڈرائیور نے پولیس کو ٹیکسی چوری ہونے کی شکایت موبائل فون کے ذریعے درج کروا دی تھی۔
پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے تینوں سوشل میڈیا اسٹارز کو تین سال چھ ماہ قید کی سزا سنا دی۔
تینوں مجرمان میں سے ایک مجرم ایدین توسوپو کے انسٹاگرام پر 12 لاکھ فالوورز ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں افراد نے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں تاہم ایسا مذاق انہوں نے پہلی مرتبہ کیا تھا جو ان کے گلے پڑگیا۔
The post پرینک (مزاحیہ) ویڈیو بنانا سوشل میڈیا اسٹارز کو مہنگا پڑگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3I08jWG
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box