تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 1 December 2021

عمرہ ادائیگی کے خواہش مند غیر ملکی زائرین کے لیے ایک ساتھ کئی خوش خبریاں

ریاض: سعودی عرب نے کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے زائرین پر عائد قرنطینہ  اور بالائی  عمر کی پابندی ختم کردی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزارتِ حج و عمرہ نے غیر ملکی عمرہ زائرین پر عائد پابندیوں کے حوالے سے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں جس کے مطابق 18 سے زائد عمر کے تمام غیر ملکی عازمین عمرہ ادائیگی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، جنہیں مملکت میں صرف تیس دن قیام کی اجازت ہوگی۔

سعودی حکومت کی جانب سے منظور شدہ ویکسی نیشن کی دونوں خوراکیں حاصل کرنے والے غیر ملکی عمرہ زائرین کو اب قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا بلکہ وہ جدہ ایئرپورٹ سے براہ راست مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ ادا کرسکیں گے۔

اس کے علاوہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں داخلے کے لیے غیر ملکی زائرین کو توکلنا یا اعتمرنا ایپ سے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: پابندی کا خاتمہ: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری سنادی

وزارت حج و عمرہ نے ضاحت کی کہ سفری پابندی سے مستشنیٰ ممالک سے آنے والے عازمین کو  قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی جبکہ ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ ویکسین لگوانے والوں کو تین روز قرنطینہ کرنا ہوگا اور 48 گھنٹے کے بعد پی سی آر لیب ٹیسٹ کروانا ہوگا، جس کی رپورٹ منفی آنے پر عمرہ ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی۔

مقامی زائرین کے لیے قواعد و ضوابط

سعودی وزارت حج و عمرہ نے مقامی متعمرین کی کم سے کم عمر بارہ سال اور بالائی حد کو ختم کردیا ہے، کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے مقامی شہریوں کو بھی عمرہ ادائیگی اور طواف کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

The post عمرہ ادائیگی کے خواہش مند غیر ملکی زائرین کے لیے ایک ساتھ کئی خوش خبریاں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3xJiTN1
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو