تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 4 November 2021

ناظم جوکھیو قتل کیس: پی پی رکن سندھ اسمبلی نے گرفتاری دے دی

کراچی: ناظم جوکھیو قتل کیس میں لواحقین کا احتجاج رنگ لے آیا، کیس میں نامزد پی پی رکن سندھ اسمبلی جام اویس نے گرفتاری دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں پی پی رکن سندھ اسمبلی جام اویس نے گرفتاری دیدی ہے۔

جام اویس نے ملیر میمن گوٹھ پولیس اسٹیشن میں جاکر خود کو گرفتاری کے لئے پیش کیا۔

گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے بھی مقتول کے لواحقین سے رابطہ کیا تھا، اس سے قبل صوبائی وزیر سعید غنی اورامتیاز شیخ نے بھی لواحقین سے ملاقات کی تھی، صوبائی وزرا کی جانب سے مقتول کے لواحقین نے یقین دہانی پر احتجاج 24گھنٹے کیلئے موخر کردیا تھا۔

نوجوان ناظم جوکھیو کے قتل کے خلاف لواحقین نے گھگھر پھاٹک کے قریب دھرنا دیا تھا، دھرنے کے باعث نیشنل ہائی وے ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند ہوگیا تھا۔

نوجوان ناظم جوکھیو کے قتل کے خلاف لواحقین نے گھگھر پھاٹک کے قریب دھرنا دیا تھا، دھرنے کے باعث نیشنل ہائی وے ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند ہوگیا تھا۔

اس سے قبل ناظم جوکھیو کے قتل کے واقعے میں ملوث دو افراد کو گزشتہ رات حراست میں لیا گیا تھا، ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ حراست میں لیے گئے دونوں افراد جام اویس کے گن مین ہیں، تاہم وہ مقدمے میں نامزد نہیں ہیں۔

کیس کا پس منظر

ناظم جوکھیو کے بھائی افضل نے صحافیوں کو بتایا کہ جامشورو کارو جبل کے علاقے میں غیر ملکی شہری شکار کے لیے آتے ہیں، مقتول ناظم جوکھیو نے غیر ملکی شہری کی گاڑی کو روک کر ویڈیو بنائی تھی۔جس میں وہ غیر ملکی شہریوں کو مبینہ طور پر تلور کا غیر قانونی شکار کرنے سے منع کر رہے تھے اور سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے بعد جام گہرام نے ان سے بات کی اور کہا کہ تمہارے بھائی کو کیا مرچ لگی ہے میں نے کہا کہ غلطی ہوگئی ہے اس نے کہا کہ اس کو میرے پاس پیش کرو۔’

افضل جوکھیو نے الزام عائد کیا ہے کہ رات کو جام اویس کے پرسنل سیکریٹری نے ان سے کہا کہ جام اویس نے بلایا ہے کہ آؤ فیصلہ کرو، ہم وہاں پہنچے تو جام اویس نے اپنے محافظوں سے میرے بھائی پر تشدد کیا، جس پر میں نے کہا کہ سائیں آپ یہ کیا کر رہے ہیں ہم تمہارے ہیں آپ ہمارے ہیں، تلور کی اہمیت ہے یا انسان کی۔

جام اویس نے رات تین بجے کہا کہ تمہارے ماموں اور تم صبح آنا فیصلہ کریں گے اور صبح کو جب ہم وہاں پہنچے تو ہمیں بتایا گیا کہ میرا بھائی مر چکا ہے اور ہمیں اس کی لاش بھی نہیں دی گئی۔

ناظم جوکھیو کی وہ ویڈیو جو اس کی موت کا سبب بنی

ناظم جوکھیو کی جانب سے بنائی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک گاڑی کے پاس موجود ہیں جس کی نمبر پلیٹ پر دبئی تحریر ہے اور ناظم کہہ رہے ہیں کہ ‘یہ عرب لوگ ہیں یہ ہمارا راستہ بلاک کیے ہوئے ہیں اور دھمکیاں دے رہے ہیں جب میں نے ان سے پوچھا کہ یہاں کیا کر رہے ہو؟ تو اس نے ہمارے ساتھ بد معاشی کی اور پولیس کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

نوجوان ناظم جوکھیو کی مبینہ تشدد سے ہلاکت کے بعد پاکستان کے سوشل میڈیا پر انھیں ان پر تشدد کر کے ہلاک کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

متعدد صارفین ناظم کی جانب سے بنائی جانے والی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حکام سے ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 

The post ناظم جوکھیو قتل کیس: پی پی رکن سندھ اسمبلی نے گرفتاری دے دی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31CjrIV
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو