کراچی: دنیا کے طویل القامت انسانوں میں شمار ہونے والے پی آئی اے ملازم نصیر سومرو کی ترقی کردی گئی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے پی آئی اے کے کارکن اور دنیا کے طویل قامت انسانوں میں سے ایک نصیر سومرو کو پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی میں پروموشن لیٹر پیش کیا، نصیر سومرو کو آفیسر گروپ5سے 6 میں سینئر پیسنجر ہینڈلنگ سروسز افسر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
سی ای او پی آئی اے نے نصیر سومرو کو ترقی پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں ایئر لائن کے لیے مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، اس موقع پر نصیر سومرو نے سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کا شکریہ ادا کیا اور پروموشن لیٹر کے حصول پر خوشی کا اظہار کیا۔
The post دنیا کے طویل القامت انسانوں میں شمار پی آئی اے ملازم نصیر سومرو کی ترقی کردی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2245839/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box