تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 1 December 2021

وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے شاہ رخ خان کی کھل کر حمایت کردی

بھارتی ریاست مغربی ریاست  کی وزیر اعلیٰ نے شاہ رخ خان کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے آریان خان کی گرفتاری اور منشیات برآمدگی کیس کو   انتقامی کارروائی قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال کی سب سے بڑی اور حکومتی جماعت ٹی ایم سی کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بینرجی تین روزہ دوسرے پر ممبئی پہنچیں، جہاں انہوں نے سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

ممتا بینرجی نے کہا کہ مہیش بھٹ کی طرح شاہ رخ خان کو بھی بلا جواز تنگ کیا گیا، اس طرح اور بہت سے لوگ ہیں جنہیں حکومت کے ناروا سلوک کا سامنا کرنا پڑا، اُن میں سے کچھ نے آوازیں بلند کیں جبکہ بہت سارے خاموش رہے۔

انہوں نے کہا کہ مہیش بھٹ کو بھی بھارت کے انتہا پسند گروپس اور جماعتوں نے بہت زیادہ تنگ کیا تھا، یہ عمل ہمارے قومی اتحاد کو ختم کررہا ہے جس سے صورت حال بتدریج خراب ہوگی۔

اس تقریب میں معروف شاعر جاوید اختر، شتروگھن سنہا، رچا چڈا، سویرا بھاسکر ، کامیڈین منور فاروقی اور سیاسی رہنما سدھیرا کلکرنی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

The post وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے شاہ رخ خان کی کھل کر حمایت کردی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3EhwAoU
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو