اسلام آباد: ملک میں کرونا کے وار جاری ہے، مزید 10 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 46ہزار991ٹیسٹ کیےگئے، جن میں سے 310 مثبت پائے گئے، 24گھنٹے میں ملک میں کرونا کےکیسز مثبت آنےکی شرح0.65 فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق عالمی وبا کے باعث گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 28ہزار892 تک جاپہنچی ہے۔
این سی او سی نے بتایا کہ اس وقت ملک بھر کے اسپتالوں میں کرونا میں مبتلا645زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
Statistics 22 Dec 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 46,991
Positive Cases: 310
Positivity %: 0.65%
Deaths : 10
Patients on Critical Care: 645— NCOC (@OfficialNcoc) December 22, 2021
دوسری جانب رات گئے بلوچستان کے علاقے قلات میں 12افراد کے اومی کرون سے متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے 12 افراد میں اومیکرون کی اطلاعات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کی اور متاثرہ افراد کو فوری طور پر قرنطینہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے مذکورہ افراد کو کرونا ویکسین لگانےکی ہدایت کرتے ہوئے پی سی آر ٹیسٹ کی پیشرفت رپورٹ بھی طلب کی ہے۔
The post کرونا کے مزید 310 کیسز رپورٹ، 10 جاں بحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3sr7EZ9
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box