خانیوال / لاہور: گورنمنٹ ہائی اسکول میں نہم کلاس کی طالبہ چوکیدار کی درندگی کا نشانہ بن گئی۔
تھانہ صدر کے علاقہ5 کسی کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں نہم کلاس کی طالبہ چوکیدار کی درندگی کا نشانہ بن گئی جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
طالبہ ( ح) کے والد حافظ قرآن رمضان کا کہنا تھا میں چھٹی کے بعد 5 منٹ دیر سے بیٹی کو لینے آیا تو چوکیدار نے کہا کہ وہ گھر چلی گی ہے ، گھر واپس آیا تو اسکی بیٹی نہیں پہنچی تھی، پھر اسکول کی طرف بھاگا، اندر گیا تو چوکیدار بچی کو زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق چوکیدار ایوب کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے، پرنسپل اور علاقہ کے بااثر افراد نے معاملہ دبانے کے لیے رمضان کو ڈرایا دھمکایا تو وہ اپنی عزت اور غربت سے چپ سادھ گیا۔
اسکول پرنسپل نسرین کا کہنا تھاکہ اس افسوس ناک واقعے کے بعد چوکیدار کو اسکول سے نکال دیا ہے ، آئی جی پنجاب رائو سردار علی خان نے اسکول میں طالبہ سے زیادتی کے معاملہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خانیوال کو کیس کی خود نگرانی کرنے کے احکامات جاری کیے جس پر تھانہ صدر کبیروالا پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم چوکیدار ایوب عالم کو گرفتار کر لیا۔
The post خانیوال؛ اسکول میں چوکیدار کی طالبہ کیساتھ درندگی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2261857/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box