ابوظبی : متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی (پچاسویں سالگرہ) کی مناسبت سے اماراتی ایئر لائن نے فضائی مسافروں کےلیے بڑا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کل 2 دسمبر کو متحدہ عرب امارات پچاسواں قومی دن منایا جائے گا، امارات کی گولڈن جوبلی کے موقع چار روز تک مقامی وقت رات آٹھ بجے مختلف مقامات پر روز آتشبازی کی جائے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ آتشبازی جمیرہ بیچ، برج العرب، اٹلانٹس اور مختلف مقامات پر ہوگی۔
متحدہ عرب امارات کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر سرکاری ایئرلائن امارات نے اعلان کیا ہے کہ ایمرئٹس کے طیارے تین دسمبر کو 3 بج کر 40 منٹ سے 3 بج کر 45 منٹ کے درمیان دبئی کی فضا میں نچلی سطح کی پرواز کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ایمرئٹس ایئرلائن نے ایکسپو دبئی 2020 کے موقع پر دو نچلی سطح کی پروازیں کی تھیں۔
The post یو اے ای کا 50 واں قومی دن: ایئرایمرئٹس کا بڑا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ph9eJY
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box