پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔
اداکارہ مایا علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں وہ سنجیدہ نظر آرہی ہیں، مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی تصویر کو خوب سراہا جارہا ہے۔
اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’اپنی روح کو جاننے کی خواہش باقی تمام خواہشات کو ختم کردے گی۔‘
View this post on Instagram
مایا علی نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں، مداح اداکارہ کی پوسٹ پر اپنی رائے بھی دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مایا علی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’پہلی سی محبت‘ میں ’رخشی‘ نامی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جس میں رخشی کو اسلم (شہریار منور) سے محبت ہوجاتی ہے۔
View this post on Instagram
ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شبیر جان، حسن شہریار یاسین، نوشین شاہ و دیگر شامل تھے۔
ڈرامے کے اختتام پر مایا علی نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہر سفر اختتام کو پہنچتا ہے، یہ ضروری نہیں کہ ہر محبت کی کہانی کا اختتام خوشگوار ہو، پہلی سی محبت اور ’رخشی‘ ہمیشہ میرا پسندیدہ کردار رہے گا۔‘
View this post on Instagram
مایا علی نے لکھا تھا کہ ’کچھ محبت کی کہانیوں کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا وہ صرف دلوں میں رہتے ہیں اور ہر لمحے آپ کے ساتھ ہوتے ہیں۔‘
The post مایا علی نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3dbx4Rz
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box