تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 23 December 2021

محکمہ صحت کا 5 لاکھ ڈالر قرض بغیر پی سی ون کے خرچ کر دینے کا انکشاف

 پشاور: محکمہ صحت خیبر پختون خوا کا عالمی بینک سے 5 لاکھ ڈالر قرض بغیر پی سی ون کے خرچ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

یاد رہے کہ چاروں صوبوں کو گزشتہ کچھ عرصہ قبل ورلڈ بینک سے قرض ملا تھا تاہم دیگر صوبوں نے پی سی ون تیار نہ ہونے پر قرض واپس کردیا لیکن بتایا جارہا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز نے قرض بغیر پی سی ون کے ہی خرچ کر ڈالا ہے جس کی وجہ سے اس پر آڈٹ پیرا عائد کردیا گیا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق قرض سے پی سی آر امپلیکیشن اینڈ ایکسٹرکشن کٹس کی خریداری ظاہر کی گئی ہے جو 3 لاکھ پی سی آر اور 7 لاکھ ایکسٹرکشن ٹیسٹ کے لئے تھی لیکن 4 لاکھ ٹیسٹ کا فرق آنے سے تقریباً 105 ملین روپے کی رقم کی مبینہ بے ضابطگی ہوئی ہے۔

اسی طرح اس حوالے سے کیے گئے آڈٹ پیرا میں کہا گیا ہے کہ سپلائرز سے ٹیکس نہیں کاٹا گیا ٹھیکیدار سے سیکورٹی بھی حاصل نہیں کی گئی، ہسپتالوں سے پی سی آر ٹیسٹوں کی طلب (ڈیمانڈ) نہیں مانگی گئی۔ اسی طرح کٹس کی ضرورت کے مطابق خریداری کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی جس سے خریداری کے سارے عمل پر شکوک شبہات پیدا ہوئے کیونکہ پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے بھی یہی اشیا فراہم کر رہی تھیں۔ خریداری اصل قیمت سے زائد پر کی گئی ہے اور اضافی لاکھوں روپے خرچ کئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے باضابطہ آڈٹ پیرائے تیار کیے گئے ہیں جو کہ محکمہ صحت کو ممکنہ طور پر بھیج دیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے آڈٹ پیرائے میں ان معاملات کے حوالے سے اٹھائے گئے سوالات کی وضاحت طلب کی گئی ہے۔ ایکسپریس نے اس حوالے سے محکمہ کے اعلیٰ انتظامی آفیسر سے رابطہ کیا تو ان سے فون پر رابطہ نہ ہوسکا ہے جس سے ان کے مؤقف کے بارے میں آگاہی نہ ہوسکی ہے۔

The post محکمہ صحت کا 5 لاکھ ڈالر قرض بغیر پی سی ون کے خرچ کر دینے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2262562/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو