تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 23 December 2021

کراچی کے شہریوں کے لیے پولیس کا اہم پیغام

کراچی کے شہریوں کے لیے سندھ پولیس نے انتباہی پیغام جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کو سندھ پولیس کی جانب سے جاری انتباہی پیغام موصول ہوا، جس میں شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ کرسمس اور نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ سے گریز کریں۔

سندھ پولیس نے ہدایت کی کہ سال نو اور کرسمس کے موقع پر شراب نوشی سے بھی گریز کریں کیونکہ ان دونوں وجوہات کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔

پولیس حکام نے  کہا کہ عوام ایسے واقعات کی نشاندہی کیلئے15ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

انتباہی پیغام میں شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ کراچی پولیس عوام کےجان ومال کی حفاظت کیلئےکوشاں ہے۔

واضح رہے کہ سال نو کی آمد پر شہری خوشی میں ہوائی فائرنگ کرتے ہیں، جس کی زد میں کئی لوگ آکر اسپتال پہنچ جاتے ہیں جبکہ کچھ خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے اس دنیا سے کوچ بھی کرجاتے ہیں۔

The post کراچی کے شہریوں کے لیے پولیس کا اہم پیغام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3yUo4KF
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو