تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 1 December 2021

لاہور میں بیٹی سے زیادتی کی کوشش ماں نے ناکام بنا دی

لاہور میں 9 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش ماں نے بروقت پہنچ کر ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ مزنگ کی حدود میں بچی سے زیادتی کی کوشش اس وقت ناکام بنا دی ‏گئی جب والدہ اپنی بیٹی کی چیخیں سن پر بروقت پہنچ گئی۔

بچی سے ہمسائے کی زیادتی کی کوشش کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ پڑوسی لڑکے ‏سمیت 5 افراد کےخلاف تھانہ مزنگ میں درج کرایا گیا ہے۔

والدہ کا کہنا ہے کہ بازار سےآئی تو پڑوس کے فلیٹ سے میری بیٹی کی چیخیں سنائی دیں ملزم کی بہن فلیٹ ‏کے دروازے پر کھڑی تھی اور مجھے اندر جانے سے روکتی رہی، میں نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر درگت بنائی ‏اور اپنی بیٹی کولےآئی۔

والدہ کا کہنا ہے کہ ملزم اور اس کی بہن سمیت3 نامعلوم افراد نے میرےفلیٹ میں گھس کر تشدد کیا مجھے ‏پولیس کو واقعے کی اطلاع دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

The post لاہور میں بیٹی سے زیادتی کی کوشش ماں نے ناکام بنا دی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3pk5Ttr
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو