تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 22 January 2022

انڈر 19 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مسلسل تیسری کامیابی

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈر 19 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم نے اپنے تیسرے میچ میں پی این جی کو 9 وکٹوں سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، قومی ٹیم 28 جنوری کو آسٹریلیا سے کوارٹر فائنل کھیلے گی۔

پی این جی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محض 50 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پی این جی کے اوپنر کرسٹور 11 رنز بناسکے باقی کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔

قومی ٹیم کی جانب سے شہزاد نے پانچ اور احمد نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

گرین شرٹس نے 51 رنز کا ہدف باآسانی 12 اوورز میں ایک وکٹ کے ںقصان پر حاصل کرلیا، عباس علی 27 اور حسیب اللہ خان 18 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

انڈر 19 ورلڈ کپ کے ایک اور میچ میں بھارت نے یوگینڈا کو 326 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی، بھارت نے یوگینڈا کو 406 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں یوگینڈا کی ٹیم 79 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

The post انڈر 19 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مسلسل تیسری کامیابی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3rFnoWy
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو