تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 27 January 2022

کراچی؛ فراڈ کے ریفرنس میں 2 مجرموں کو 7،7 سال قید کی سزا

 کراچی: احتساب عدالت نے عوام سے بڑے پیمانے پر فراڈ کرنے کے ریفرنس میں 2 مجرموں کو  7 ,7 سال قید کی سزا سنادی۔

احتساب عدالت نے عوام سے بڑے پیمانے پر فراڈ کرنے کے ریفرنس کا 10 سال بعد فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 2 مجرموں کو احمد جمیل انصاری اور محمد اجمل انصاری کو سزا سنادی۔

عدالت نے دونوں مجرموں پر مجموعی طور پر ایک ارب 77 کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کیا جبکہ ضمانت پر رہا دونوں مجرموں کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر ایک ملزم حسن جمیل انصاری کو بری جبکہ ریفرنس کے 2 مفرور ملزمان عرفان محمود اور عمران محمود کا کیس داخل دفتر کردیا۔

احتساب عدالت نے دونوں مفرور ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ ملزمان کے خلاف چئیرمین کال میٹ ٹیلپس شجاعت علی کی درخواست پر انکوائری کی گئی تھی جبکہ نیب کے مطابق ملزمان پر پبلک منی میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے الزامات تھے۔

The post کراچی؛ فراڈ کے ریفرنس میں 2 مجرموں کو 7،7 سال قید کی سزا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2277062/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو