کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مبینہ طور پر پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے ایم کیو ایم کے کارکن اسلم کے ورثا سے ملاقات کی اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم کے مقتول کارکن اسلم کے ورثار سے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ورثاء سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلم کے انتقال پر اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور انہیں انصاف کی فراہمی کے لیے پُرعزم بھی ہیں۔
مزید پڑھیں: سیاسی اختلافات کا حل بات چیت میں ہے، مراد علی شاہ کا ایم کیو ایم سے رابطہ
انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جس کے بعد ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان کے مطابق سعید غنی، سید ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب، وقار مہدی اور ڈاکٹرعاصم بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اہل خانہ کے ساتھ مقتول کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس تشدد سے زخمی ایم کیو ایم پاکستان کے جوائنٹ آرگنائزر دم توڑ گئے
سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے رکن اسمبلی سید صداقت کے گھر پہنچ کر عیادت کی اور اُن کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی قیادت سے رابطہ کیا اور کارکن کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کل محمد اسلم کے سوئم میں بھی شرکت کریں گے۔
The post وزیراعلیٰ سندھ کی پولیس تشدد سے جاں بحق ایم کیو ایم کارکن کے گھر آمد، ورثا سے ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2277068/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box