جماعت اسلامی نے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف جاری دھرنے کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو 2 دن کا الٹی میٹم دے دیا۔
سندھ اسمبلی کے باہر جاری دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اگر2 دن میں مطالبات منظور نہ ہوئے تو کراچی کے5 اہم داخلی راستوں پر دھرنا دیں گے جس میں سوائے ایمبولینس کے کسی کو راستہ نہیں دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹواورآصف زرداری انٹرنیشنل پریس کانفرنس بلائیں تمام بڑے شہروں سے میڈیا کے نمائندوں اور وہاں کےمیئرز کو بھی بلالیں ان کوبتائیں کہ ہم نےبہترین بلدیاتی نظام تشکیل دیاہے اس نظام میں میئرنہ کچرا اٹھانے کا اختیار رکھتا ہےاورنہ پانی فراہم کرنےکا یہ پریس کانفرنس گنیزبک آف ریکارڈ میں شامل ہوجائےگی۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم ایک ہفتےکاالٹی میٹم دینےوالوں سےپوچھتےہیں کہ وہ کہاں ہیں؟ الٹی میٹم کےمطابق تو آج ان کوبلاول ہاؤس پر دھرنا دینا تھا اگر2 دن میں مطالبات منظور نہ ہوئے تو 5اہم داخلی راستوں پر دھرنا دیں گے۔
بعدازاں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ اس ملک کو حقیقی انقلاب کے ذریعے تبدیلی کی ضرورت ہے دھرنا جتنا طویل ہو گا نقصان پیپلزپارٹی کو ہو گا 27 فروری کو مارچ کرنے والے بلاول بھٹو زرداری سن لو! 27 فروری سے پہلے معاملہ حل کر دو ورنہ یہ مارچ بلاول ہاؤس پر پڑاؤ ڈالےگا۔
The post جماعت اسلامی کا حکومت کو 2 دن کا الٹی میٹم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3GPAc2R
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box