بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کی جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ففٹی بنانے کے بعد بیٹی کو جھولا دینے کے اشارے نے شائقین کے دل موہ لیے۔
کیپ ٹاؤن میں کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 288 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں بھارتی بلے باز ناکام رہے اور پوری ٹیم آخری اوور میں 283 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
ویرات کوہلی65، دھون61 اور دیپک چاہار 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ این گیڈی اور انڈیلے نے3 ،3 وکٹیں حاصل کیں۔
How cute was it #Vamika ..King Kohli on reaching 50 ….@imVkohli #INDvsSAF #INDvSA pic.twitter.com/yeOKLaJBZd
— 𝐇𝐲𝐩𝐞𝐫 PSPK 𝐂ultt… (@panjaa2971) January 23, 2022
اگرچہ کوہلی کی نصف سنچری رائیگاں گئی لیکن ففٹی بنانے کے بعد بیٹی کی جانب اشارہ کر کے خوشی منانے کے مناظر یادگار بن گئے۔ کوہلی نے 25 اوور میں جب نصف سنچری مکمل کی تو اسٹیڈیم میں موجود انوشکا شرما خوشی سے نہال تھیں۔
انہوں نے کم سن بیٹی کو ہاتھوں میں اٹھا رکھا تھا اور کوہلی کو بھرپور سپورٹ کرنے کے لیے موجود تھیں۔ ویرات نے ففٹی بنانے کے بعد بیٹی کی جانب جھولے جھلانے کا اشارہ کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کی ویڈیو کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔
The post کوہلی کا بیٹی کو دیکھ کر خوشی منانے کا انوکھا انداز، ویڈیو وائرل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3nT34Qq
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box