کراچی: محکمہ موسمیات نے کل بھی شہر قائد میں تیز ہوائیں چلنے اور 27 جنوری تک درجہ حرارت میں 8 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کی پیش گوئی کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شمال مغرب سے 23 سے 41 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والا ہواؤں کا سسٹم داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث ہفتے کو معمول سے تیز ہوا چلنے کا امکان ہے، جن کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال سے داخل ہونے والی ہونے والی ہواؤں کی وجہ سے موسم ٹھنڈا ہوسکتا ہے، سردی کی نئی لہر کے سبب درجہ حرارت 8 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ کمی آسکتی ہے اور درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں بھی داخل ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی میں طوفانی ہوائیں چلنے سے بچے سمیت 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ ہفتہ 22 جنوری سے 27 جنوری تک کراچی سردی کی نئی لہر کی لپیٹ میں رہ سکتا ہے تاہم اس دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
واضح رہے کہ آج کراچی میں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کے سبب درخت اور دیواریں گرنے سمیت دیگر واقعات پیش آئے جن میں 7 سالہ بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے۔
The post کراچی میں درجہ حرارت 8 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہونے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2274252/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box