کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے کراچی کے علاقے سعید آباد میں کارروائی کے دوران 59 کلوگرام کرسٹل قبضے میں لی اور اسمگلر کو بھی گرفتار کرلیا، اطلاع ملی تھی کہ مذکورہ علاقے سے منشیات اسمگل کی جائے گی۔
ترجمان کوسٹ گارڈز نے بتایا کہ اطلاع کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے، موبائل گشت کے دوران ایک مشکوک نقل و حرکت کا تعاقب کیا۔
کوسٹ گارڈز کے ترجمان نے کہا کہ موبائل گشت نے سوزوکی بولان کو روک کرتلاشی لی تو پتا چلا اس میں 59 کلوگرام اعلیٰ کوالتی کی کرسٹل موجود ہے۔
بعدازاں کوسٹ گارڈز کے اہلکاروں نے منشیات برآمد کی اور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا، یہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً16.10 ملین امریکی ڈالر اور پاکستانی 17.99ملین روپے ہے۔
دوسری جانب اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک بھر میں 35 کاروائیاں کیں اس دوران مجموعی طور پر 823 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی اور ایک خاتون سمیت 42 ملزمان گرفتار کیے گئے، ملزمان کے زیر استعمال 16 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں گئی ہیں۔
ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ برآمدشدہ منشیات میں 94 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 603 کلوگرام سے زائد چرس، 114 کلوگرام افیون، 267 گرام ایمفیٹامائن، 5 کلوگرام سے زائد میتھ ایمفیٹامائن (آئس)، 180 ایکسٹیسی گولیاں، 8330 زینیکس گولیاں، 650 گرام کینابس، 745 روچی ٹو گولیاں اور 4700 ٹریماڈول گولیاں شامل ہیں۔
اے این ایف نے بتایا کہ برآمدشدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 70 ملین امریکی ڈالر بنتی ہے۔
The post کوسٹ گارڈز اور اے این ایف کی کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2274270/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box