شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماورا حسین نے شادی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کردیا۔
پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے ایک شو میں شرکت ہوئے کہا کہ زندگی میں جو بھی کام کیا اس میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، چاہے وہ پڑھائی، کوئی برانڈ ہو یا اداکاری ہو وہ ہمیشہ سرفہرست رہی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ چاہتی ہوں کہ جو بھی کام کروں اس میں ہمیشہ اپنی اول پوزیشن کو برقرار رکھوں۔
شادی سے متعلق سوال پر ماورا حسین نے کہا کہ وہ شادی کے رشتے سے خوفزدہ نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے ارد گرد کئی ایسے لوگوں کو دیکھا ہے جنہوں نے شادی کے بعد اداکاری کی اور اس رشتے کو خوبصورتی سے نبھایا ہے اور انہیں شہرت شادی کے بعد حاصل ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ شادی اور کامیابی کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے جب احساس ہوجائے گا یا اتنی قابل ہوجاؤں گی کہ شوبز اور شادی میں توازن برقرار رکھ سکوں اور دونوں کو بہتر انداز میں نبھا سکوں گی تو شادی بھی کرلوں گی۔
واضح رہے کہ ماورا حسین کی بہن عروہ حسین اور اداکار فرحان سعید رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں۔
اداکارہ ماورا حسین سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3fVr9RY
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box