کراچی کے سب سے بڑے سرکاری طبی مرکز جناح اسپتال کے اندر کالونی میں پولیس اہلکار کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کالونی میں 18 سالہ لڑکی سے زیادتی کے واقعے پر پولیس ہیڈآفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ زیادتی میں پولیس اہلکار ملوث ہے جسے گرفتار کر کے سزا دی جائے۔ مظاہرین میں تحریک انصاف کےرہنماراجہ اظہربھی شامل تھے۔
مقدمے میں نامزد پولیس اہلکار رانا مختیار نے خود کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ کےسامنے پیش کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں اورحقائق کی روشنی میں مقدمےکی تفتیش کی جائے گی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ معاملےکی خودنگرانی کررہےہیں۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جناح اسپتال کالونی کے اندر لڑکی سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلات پر مشتمل رپورٹ طلب کر لی۔
گورنر سندھ نے ہدایت کی ہے کہ ملزم کو فوری گرفتارکر کے اس کے خلاف سخت قانونی اور محکمہ جاتی کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مبینہ زیادتی کے واقعے میں پولیس اہلکار ملوث ہے جو کہ ایک اعلی پولیس افسر کا گن مین ہے ۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3G0mKYL
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box